لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ منٹوں میں درجنوں مقدمات میں ضمانتیں دینا دہرا معیار ہیں جسے کوئی پسند نہیں کرے گا اور نہ ہی یہ معاشرے کے لیے سود مند ہیں۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور عدل و انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے اور یہ سب کو دکھائی دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بلادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہوگا، پارلیمنٹ آئین میں دیے گئے اختیار سے متعلق اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
اداروں کو اپنے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاھیئے. وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو#Expressnews #news #Pakistan #politics #BreakingNews @CMShehbaz pic.twitter.com/6Ygmf80smO
— Express News (@ExpressNewsPK) May 4, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ ماضی قریب میں اپوزیشن کو جیلوں میں بھجوایا گیا مگر آج دن رات عدالتیں درجنوں ضمانتیں دے رہی ہیں، یہ ایک ایسا دہرا معیار ہے جسے کوئی بھی پسند نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان ملکر ملک کی خدمت کریں کیونکہ محاذ آرائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔
The post منٹوں میں ضمانتیں دینے کے دہرے معیار کو ختم کرنا ہوگا، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/e1MTBIW