کے پی میں بھرتی پی ٹی آئی کے 1300 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف تحقیقات کی تیاری

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے تحریک انصاف کے گزشتہ دور میں بھرتی 1300 سے زائد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس ریاستی اداروں کے خلاف استعمال ہونے پر تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سےرجوع کرلیا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایف آئی اے کو ارسا ل کردہ درخواست میں سرکاری خزانہ سے بھرتی سوشل میڈیاانفلوئنسرز کے ذاتی اکاؤنٹس ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کےحوالے سے کہا گیا ہے کہ ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سکیم کے تحت بھرتی 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے بھرتی کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق بیشترسوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ذاتی اکاؤنٹس سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلائی اور ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف دور میں بھرتی سوشل میڈیاانفلوئنسرز کو تنخواہوں اور دیگرمدات میں مجموعی طور پر 24 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ دیگر اخراجات ان کے علاوہ ہیں۔

The post کے پی میں بھرتی پی ٹی آئی کے 1300 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف تحقیقات کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ilec8VP
Previous Post Next Post

Contact Form