پی ٹی آئی میں ڈیپوٹیشن پر بھجوائے گئے اب واپس رپورٹ کررہے ہیں، بابراعوان

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ڈیپوٹیشن پر بھجوائے گئے لوگ اب واپس رپورٹ کررہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسد عمر کے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وپ واپس جا رہے ہیں جو ڈیپوٹیشن پر بھجوائے گئے تھے۔ اب انہیں کہا گیا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب مل کر ایک ووٹ نہیں توڑ سکتے۔ عمران خان کے ساتھ میں کھڑا ہوں، کروڑوں لوگ کھڑے ہیں اور ہم کوئی چھپے ہوئے لوگ نہیں ہیں کسی کاغذی شیر کی طرح۔  ہم میدان میں کھڑے ہیں اور اس ملک کو ہم ٹھیک کریں گے۔

The post پی ٹی آئی میں ڈیپوٹیشن پر بھجوائے گئے اب واپس رپورٹ کررہے ہیں، بابراعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4ydTjWS
Previous Post Next Post

Contact Form