بھارتی اداکارہ گوہر خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ممبئی: بھارتی اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مشہور بھارتی ٹی وی شو بگ باس کی سابقہ اُمیدوار گوہر خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کے ہاں بیٹے نے جنم لیا ہے۔

گوہر خان نے بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 مئی کو بیٹا پیدا ہوا ہے۔

Gauhar Khan के घर गूंजी बच्चे की किलकारी, दिया बेबी बॉय को जन्म ; Babys cry echoed at Gauhar Khans house gave birth to baby boy - News Nation

گوہر خان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر زید دربار اور اُنہیں اب معلوم ہوا ہے کہ حقیقی معنوں میں خوشی کسے کہتے ہیں۔

گوہر خان اور ان کے شوہر کو بالی ووڈ کے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ گوہر خان 25 دسمبر 2020 کو مشہور بھارتی میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔

The post بھارتی اداکارہ گوہر خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/X6zJFPb
Previous Post Next Post

Contact Form