انگلینڈ پر ایشز سیریز جیتنے کیلیے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام

لندن: انگلینڈ پر ایشز سیریز جیتنے کیلیے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام عائد ہونے لگا۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے آنے والی ایشزسیریز میں ہر گراؤنڈ میں باؤنڈریز کو مختصرکرکے فتح سمیٹنے کے لیے انگلینڈ کے ڈرپوک منصوبے پر تنقید کی ہے، انھوں نے اسے ایک فضول کوشش قرار دیا۔

مائیکل کلارک نے ان رپورٹس پر انگلینڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ اپنے جارحانہ ‘باز بال’ کے انداز کو اپنانے کے لیے آئندہ ایشز سیریز کے پانچوں ٹیسٹ میچوں کے لیے باؤنڈریز کو مختصر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشز: مسلسل شکستوں کے بعد انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب

ماضی میں ایشز سیریز میں شریک رہنے والے کلارک کا کہنا ہے کہ اس طرح کے حربوں سے انگلینڈ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، اس کا انھیں نقصان بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ آسٹریلیا کے میدان ویسے بھی انگلش گراؤنڈز سے دوگنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میلبورن میں 90 میٹر کی باؤنڈری ہوتی ہے جبکہ انگلینڈ میں 60 میٹر پر بیٹرز کو بائونڈری مل جاتی ہے۔ ہمارے بیٹرز بھی چھوٹی باؤنڈریز سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

The post انگلینڈ پر ایشز سیریز جیتنے کیلیے منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yvDdLCb
Previous Post Next Post

Contact Form