پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کر دیا

 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔

حال ہی میں ندیم خان کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی پوسٹ سے ہٹا کر ویمنز ونگ میں تبادلہ کیا گیا تھا، ان کی تنخواہ بھی تقریبا آدھی کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ندیم خان کی بورڈ میں اننگز ختم ہونے کا وقت قریب

ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ سے ایک اہم شخصیت کی سفارش نے ندیم کی ملازمت بچا لی تھی، انھیں سائیڈ لائن کر کے ویمنز ونگ بھیج دیا گیا تھا مگر پھر بعض معاملات کی وجہ سے ملازمت سے ہی ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

علاوہ ازیں پی سی بی کے ایک اور ڈائریکٹر کی بھی جلد رخصتی متوقع ہے، ان کی تنخواہ بھی آدھی کی جا چکی جبکہ وہ ماضی جیسے اختیارات سے بھی محروم ہو گئے، نیوزی لینڈ سے سیریز کے بعد انھیں گھر بھیجا جا سکتا ہے۔

The post پاکستان کرکٹ بورڈ نے ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xdPTIlt
Previous Post Next Post

Contact Form