امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون سمیت کئی فنکار ٹوئٹر بلیو ٹک کھو بیٹھے

ممبئی: ٹوئٹر نے تصدیقی فیس ادا نہ کرنے پر دنیا بھر سے کئی سماجی و سیاسی شخصیات سمیت فنکاروں کے ہینڈل سے بلیو ٹِک ہٹا دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن، شاہ رُخ خان، سلمان خان، دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا سمیت بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے تصدیقی بلیو ٹک کی فیس کی عدم ادائیگی پر ٹویٹر پر بلیو ٹک کھو دیا۔

4

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا کا بلیو ٹک تو غائب ہو چکا ہے تاہم ان کے شوہر امریکی اداکار نک جونس کے ہینڈل پر بلیو ٹک موجود ہے۔

فیس کی عدم ادائیگی پر عالیہ بھٹ،  ہریتھک روشن، رجنی کانت سمیت بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور لالی ووڈ کے کئی فنکاروں نے ٹوئٹر پر تصدیقی نشان کھو دیا ہے۔ ان اداکاروں کے ٹوئٹر پر لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔

4

یاد رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے شناخت کا تصدیقی نشان (بلیو ٹک) فیس ادا کرنے پر ہی میسر ہو گا، جس کی فیس ماہانہ 8 امریکی ڈالر ہے اور اسے ادا کرنا لازم کر دیا گیا ہے۔

The post امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون سمیت کئی فنکار ٹوئٹر بلیو ٹک کھو بیٹھے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YcJH18X
Previous Post Next Post

Contact Form