نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ انجری کا شکار ہونے والے کین ولیمسن کو رواں سال بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے بھارت لے جایا جاسکتا ہے۔
کِرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ 2023 میں کیویز کی کپتانی کا خواب سجانے والے کین ولیمسن انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ کوشش کررہی ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بطور سرپرست زخمی کپتان کو بھارت لے جایا جاسکے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کا پاکستان کیخاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل آپریشن ہوگیا ہے، جس کیلئے ری ہیب کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں انجری، کین ولیمسن بیساکھی پر آ گئے
انہوں نے کہا کہ کین کی ورلڈکپ میں دستیابی کا کوئی امکان نہیں لیکن ہم انہیں ٹیم کے ہمراہ رکھنا چاہتے ہیں اور بطور سرپرست بھارت لیکر جانے کی کوشش کریں گے۔
قبل ازیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے افتتاحی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے ہوگئے تھے جبکہ بیساکھیوں کے سہارے وطن لوٹے تھے جہاں انکے دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل نے کین ولیمسن کو ورلڈکپ سے باہر کروادیا
واضح رہے کہ ولیمسن کے گھٹنے کی سرجری کے باعث ہونے والی سوزش 3 ہفتوں میں ختم ہوگئی تاہم تاہم میڈیکل رپورٹس میں انہیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 9 ماہ کا وقت درکار ہوگا۔
دوسری جانب ورلڈکپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے جبکہ ایونٹ کے شیڈول اور تاریخوں کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔
The post ولیمسن کیوی ٹیم کے ہمراہ بھارت جائیں گے؟ مگر بطور کپتان نہیں! appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NlqH41h