روس نے فوج سے متعلق جھوٹی معلومات پر وکی پیڈیا پر جرمانہ عائد کردیا

 ماسکو: روس کی ایک عدالت نے وکی پیڈیا پر 2 ملین روبل ( 27 ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی عدالت نے وکی پیڈیا پر جرمانہ روسی فوج سے متعلق غلط معلومات حذف کرنے میں ناکامی پرعائد کیا۔ ان مضامین میں روسی فوج پر یوکرین میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔

روس نے یوکرین پر گزشتہ برس حملہ کیا تھا اور تاحال یہ جنگ جاری ہے۔ روس نے جنگ کے آغاز پر ہی نئے قوانین متعارف کرائے تھے جن میں یوکرین جنگ سے متعلق روس مخالف مؤقف بیان کرنے والے اداروں پر جرمانے اور پابندیوں کی سزا رکھی گئی تھی۔

علاوہ ازیں جنگ سے متعلق روس کے سرکاری بیانیے سے متصادم معلومات پھیلانے والی ویب سائٹس کو جرمانہ یا بلاک کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔ جس کا پہلا اطلاق وکی پیڈیا پر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وکی پیڈیا کی مالک کمپنی وکی میڈیا کو بھی یوکرین جنگ  سے متعلق بے بنیاد آرٹیکلز حذف نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

 

The post روس نے فوج سے متعلق جھوٹی معلومات پر وکی پیڈیا پر جرمانہ عائد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/KPghYBV
Previous Post Next Post

Contact Form