افغانستان کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں شکست کے ساتھ ہی سابق کرکٹرز نے کپتان شاداب خان پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔
سابق کرکٹر کامران اکمل اور سلمان بٹ نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شاداب خان طویل عرصے سے قومی ٹیم کے نائب کپتان کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں، وہ کیسے پچ کو صحیح طریقے سے پڑھنے میں ناکام ہیں۔
کامران اکمل نے سوال اٹھایا کہ پاکستان نے اپنے 5 اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا تو پھر آپکو شان مسعود اور افتخار احمد کو کھلانا چاہیئے تھا۔ سلیکٹرز کو انہیں ڈراپ نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ اگر آپ دونوں کو آرام کرواتے ہیں تو آپ پر دباؤ بڑھ جائے گا۔
مزید پڑھیں: افغانستان کے خلاف شکست، اظہر علی نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں بول اٹھے
قومی ٹیم میں اگر 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں اور 3 کی واپسی ہوئی ہے تو پلئیرز کیلئے پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے۔
سلمان بٹ نے شاداب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچ سلو گیند بازوں کیلئے سازگار تھی لیکن شاداب نے پھر بھی فاسٹ بولر کو اوورز دیئے، نجیب زدران جب بیٹنگ پر آئے تو انہیں احسان کو کھیلنے میں مشکل ہورہی تھی لیکن شاداب نے فیلڈر باؤنڈری پر لیا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ شارجہ میں اٹیک کرنے چلی گئی ہم کوئی آسٹریلیا کے میدانوں پر تھوڑی کھیل رہے تھے۔
The post افغان ٹیم سے شکست پر کن سابق کرکٹرز نے شاداب کو تنقید کا نشانہ بنایا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/F9qbAYR