عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

سب انسپکٹر علی اصغر کی مدعیت میں درج مقدمے میں پی ٹٰی آئی کے 36 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو پولیس نے آج عمران خان کی پیشی پر گرفتار کیا تھا۔

The post عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FdzTtgA
Previous Post Next Post

Contact Form