اٹلی کشتی حادثے میں اب تک 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ کی تصدیق

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے اٹلی کشتی حادثہ میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ  لیبیا کے ساحل کے قریب شہر بن غازی میں 26 فروری کو کشتی حادثہ پیش آیا ہے جس میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ میتوں کو پاکستان پہنچانے کے عمل میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔

قبل ازیں اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا تھا کہ حادثے کا شکار کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے جن میں سے 16 کو بچالیا گیا جبکہ 4 لاپتا ہوگئے۔

مزید پڑھیں: اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا یہ حادثہ جہاں پیش آیا وہ روم میں پاکستانی سفارت خانے سے نو گھنٹے کی مسافت پر ہے، پاکستانی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سمندر سے ریسکیو کیے جانے والے 16 پاکستانیوں سے ملاقات کی ہے، تمام افراد خیریت  سے ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہرہے، ان پاکستانیوں کا تعلق  مالاکنڈ ، حافظ آباد اور گجرات سمیت مختلف علاقوں سے ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 28 پاکستانیوں سمیت 58 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

The post اٹلی کشتی حادثے میں اب تک 7 پاکستانی جاں بحق ہوئے، دفتر خارجہ کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/U57hxMO
Previous Post Next Post

Contact Form