58 فٹ بڑا کاغذ سے بنا برف کا گالا

ٹیکساس: امریکا میں ایک استاد اپنے 14 طلبا کے ساتھ مل کر 58 فٹ بڑا کاغذ کا برف کا گالا بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ وورتھ میں قائم ڈیونبر ہائی اسکول میں وِل ویسٹ نے اپنے طلبا کے ساتھ کاغذ کی بڑی چادر کو طے کر کے اور کاٹ کر 58 فٹ قطر کا برف کا گالا بنایا۔

اسکول کے مطابق برف کے اس گالے کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی باقاعدہ تصدیق کے لیے جمع کرایا جا چکا ہے۔

فی الحال یہ ریکارڈ ناردرن اِلینوائے یونیورسٹی کے فوٹوگرافی کے طلبا کے پاس ہے۔ انہوں نے 44 فٹ اور 6 انچز قطر کا یہ گالا مارچ 2022 میں بنایا تھا۔

The post 58 فٹ بڑا کاغذ سے بنا برف کا گالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/SzsMICY
Previous Post Next Post

Contact Form