کراچی میں شدید دھند، حد نگاہ میں کمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح شدید دھند سے حد نگاہ میں کمی آگئی۔

کراچی میں رات گئے سے شروع ہونے والی دھند صبح صبح شدت اختیار کرگئی۔ دھند کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حد نگاہ 1500 میٹرز تک گری۔ وقت گزرنے کے ساتھ حد نگاہ میں بہتری آئی گی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

The post کراچی میں شدید دھند، حد نگاہ میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/tJsx6yF
Previous Post Next Post

Contact Form