دہشتگردی کے خلاف پاکستان اورامریکا کے مشترکا مفادات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

  واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مشترکا مفادات ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دہشتگردی کے باعث گزرے برسوں میں بہت سے پاکستانیوں نے جان گنوائی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ طالبان اپنے وعدے کی پاسداری کریں گے جس کے نتیجے میں  افغانستان میں موجود گروپس داعش، ٹی ٹی پی اور القاعدہ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ نہیں رہیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دہشتگردی کے خلاف مفادات مشترک ہیں۔ پاکستان سے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا گزشتہ 2 دہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کے ساتھ توانائی، زرعی آلات اور دیگر شعبوں میں تجارتی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

The post دہشتگردی کے خلاف پاکستان اورامریکا کے مشترکا مفادات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oPr3nqb
Previous Post Next Post

Contact Form