کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

نیو یارک: ایک پروگرام کے پروڈیوسر کی جوڑی نے 30 سیکنڈوں میں زیادہ تعداد میں سویٹر پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

چینل اے بی سی کے ٹاک شو کے میزبان کیلی رِیپا اور ریان سی کریسٹ نے حال ہی میں ایک براڈکاسٹ کے دوران 30 سیکنڈوں میں زیادہ سویٹر پہننے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کی (ایک فرد نے سویٹر پہنے اور دوسرے نے پہننے میں مدد کی)  لیکن 8 سویٹر پہننے کا گزشتہ ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے۔

پروگرام کے اس حصے کے ختم ہونے کے بعد پروڈیوسر جین شیلے اور جِم نیلبر نے ریکارڈ کے لیے کوشش کا فیصلہ کیا۔

سیٹ پر موجود گینیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں پروڈیوسروں نے 30 سیکنڈ کے دورانیے میں نو سویٹر پہن کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

The post کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bavnDkr
Previous Post Next Post

Contact Form