پاکستان آئیڈل 2026 میں فتح کا جھنڈا گاڑنے والی حرا قیصر کا ان کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شایان شان استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شوہر نے بھنگڑا ڈالا۔
فیصل آباد میں آج جشن کا سماں ہے کیوں کہ یہاں کی رہائشی حرا قیصر نے گانوں کے مقابلے پاکستان آئیڈل 2026 کا ٹائٹل جیت لیا اور انھیں 15 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔
اس شاندار فتح نے کے بعد جب وہ اپنے گھر پہنچیں تو اہلِ خانہ سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں کو اپنا منتظر پایا۔ان کا بھرپور استقبال کیا جبکہ شوہر نے خوشی میں بھنگڑا ڈال کر جشن منایا۔
یاد رہے کہ حرا قیصر نے پاکستان آئیڈل کے گرینڈ فائنل میں شاندار پرفارمنس کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ فاتح قرار دیے جانے کے بعد وہ اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھائے اسٹیج پر پہنچیں اور میزبان شفاعت علی سے ٹرافی وصول کی۔
حرا کا تعلق فیصل آباد کے ایک متوسط گھرانے سے ہے اور پاکستان آئیڈل میں شرکت کے آغاز پر انہیں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، تاہم ان کے شوہر، بھائی اور بہن نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
from The Express News https://ift.tt/OYhMlF3
from The Express News https://ift.tt/OYhMlF3