پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اتوار کو 21 واں میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر اسلام آباد یونائٹیڈ اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم اپنے چھٹے میچ میں چوتھی فتح کے جستجو کرے گی۔ ایک میچ میں ناکامی سے دوچار ہونے والی اسلام آباد یونائٹیڈ کا ایک مقابلہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکا تھا۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے مجموعی طور پر سات پوائنٹس ہیں۔ دوسری جانب ہفتے کی شب کراچی کنگز کو چار وکٹوں سے مات دینے والی حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم اپنے چھٹے میچ میں دوسری فتح کے لیے میدان میں اترے گی۔
from The Express News https://ift.tt/dpxaV4k
from The Express News https://ift.tt/dpxaV4k