ایس ایس پی سینٹرل نے ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت پر 17 پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف ایکشن لے لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کی جانب سے ڈیوٹی سے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کے مرتکب 17 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان کے مطابق ڈیوٹی میں غفلت ، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور ڈیوٹی سے غیرحاضری کے مرتکب 17 افسران و اہلکاروں کو بطور سزا ایک دن کے لیے کوارٹر گارڈ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے واضح کیا ہے کہ ڈیوٹی میں لاپرواہی، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور آئندہ بھی ایسے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائیگی تاکہ فورس میں نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔
from The Express News https://ift.tt/JunVz6Z
from The Express News https://ift.tt/JunVz6Z