عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کی شادی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تقریب کی ویڈیو شیئر کی جس میں عماد وسیم اور نائلہ راجہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے دوسری شادی کرلی ہے، اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے کو آیا۔         View this post on Instagram                       ثانیہ اشفاق کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا کہ کہنے کو الفاظ نہیں ثانیہ اللہ تمہارے ساتھ ہے جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ اللہ آپ کو اور آپ کے بچوں کو خوشیاں اور سکون سے نوازے۔ کسی نے کہا کہ ہمیں گھر تباہ کرنے والوں اور دھوکے بازوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ ایک صارف نے کہا کہ اس طرح کے مرد کو آوارہ لڑکی کا انتخاب کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور یہی اس کا معیار ہے۔ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ بیوی کی جبلت کبھی غلط نہیں ہوتی! کبھی نہیں! کسی نے ثانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ وہ اسی کا مستحق تھا۔

from The Express News https://ift.tt/OlpXhBo
Previous Post Next Post

Contact Form