قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک غلط پالیسیوں کی وجہ سے فاقے کی طرف جا رہا ہے۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی کراچی آمد ہوئی اور مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بحرانوں میں ہے اور یہ بحران اندر سے پیدا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ادارے شخصی نوکر کا کام کررہے ہیں، ہماری فوج یا کسی ادارے سے دشمنی نہیں ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور فوج کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک فاقے کی طرف جا رہا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی ہے، آپ لوگوں کو یہاں سے باہر نکل رہے ہیں، باجوڑ سے خیبر تک حالات بہتر نہیں ہیں لیکن اسلام آباد جائیں گے تو معاملات پر بات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے بات کروں گا، ہم ادارے کے کہنے پر نہیں چلتے ہیں، حکومت نے آئین پر حملہ کیا ہے لیکن آئین بالادست ہو اور عوام کو حقوق ملیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایشیا کادل افغانستان ہے اور عالمی صورت حال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔
from The Express News https://ift.tt/QBOGrmw
from The Express News https://ift.tt/QBOGrmw