آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں ایندھن کی قلت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اوگرام کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں تاہم درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں وقتی تاخیر ہوئی تھی۔ ترجمان کے مطابق پی ایس او کا ڈیزل اور وافی کا پیٹرول بحری جہاز کلیئر کر دیا گیا جبکہ ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے۔ ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں جبکہ ایندھن کی فراہمی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
from The Express News https://ift.tt/VZ9GgDc
from The Express News https://ift.tt/VZ9GgDc