اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز کا فون ہیک، ترک ہیکر کی ویڈیو کال وائرل

اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز کو اُس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک ترک ہیکر نے براہِ راست ان کے فون نمبر پر رابطہ کر کے مختصر ویڈیو کال کی اور اس کی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ رپورٹس کے مطابق ہیکر نے جیسے ہی کال کنیکٹ کی تو وزیر دفاع نے جواب دے دیا، لیکن چند ہی لمحوں میں ہیکر نے ان پر نازیبا الفاظ کی بوچھاڑ شروع کر دی۔ جس پر کاٹز نے فوراً کال منقطع کر دی۔ ہیکر نے اس چند سیکنڈ کے کلپ اور وزیر کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل کر دی۔ اسرائیلی میڈیا نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر دفاع کے فون پر حالیہ دنوں میں مختلف ممالک سے منظم کالز اور دھمکی آمیز پیغامات آ رہے ہیں۔ وزیر دفاع کاٹز نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کئی گروہ انہیں مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ https://ift.tt/Voj3Btu تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ دباؤ میں آنے کے بجائے دشمن کمانڈروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرتے رہیں گے۔ یہ واقعہ دوحہ میں حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے صرف دو دن بعد پیش آیا۔ یاد رہے کہ اسی ہفتے کے آغاز میں کاٹز نے متنبہ کیا تھا کہ غزہ پر "خوفناک طوفان" ٹوٹنے والا ہے۔  

from The Express News https://ift.tt/dv0KQbW
Previous Post Next Post

Contact Form