خوبرو ہانیہ عامر اداکاری کے علاوہ اپنے شاندار انداز، دلکش مسکراہٹ اور خوبصورتی کے باعث کافی مقبولیت رکھتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنی ایک ویڈیو کے باعث تنقد کی زد میں ہیں۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ لگائے موٹر سائیکل پر سفر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر کھڑی ہو کر رقص اور مختلف کرتب دکھانے لگیں جبکہ ان کے ساتھی بھی بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔ جس پر لیجنڈری کرکٹر وسیم کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو ’غیر ذمے دارانہ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ https://ift.tt/I4N5lP0 شنیر اکرام نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں برسوں سے روڈ سیفٹی کے لیے کام کر رہی ہوں۔ ہم سب کو بالخصوص مشہور شخصیات کو چاہیے کہ وہ اپنے فالوورز پر مثبت اثر ڈالیں۔ یہ ویڈیو خطرناک اور غیر محتاط رویے کو فروغ دیتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کا ہانیہ عامر سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں اور وہ خوش ہیں کہ ہانیہ کو کوئی چوٹ نہیں آئی، لیکن سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے مناظر ہزاروں نوجوانوں کے لیے خطرناک مثال بن سکتے ہیں۔ شنیرا اکرم کی اس پوسٹ پر تاحال ہانیہ عامر نے کوئی ردعمل نہئیں دیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے شنیرا اکرم کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کو روڈ سیفٹی کو اجاگر اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنا چاہئے تھا۔
from The Express News https://ift.tt/MaPsWJn
from The Express News https://ift.tt/MaPsWJn