ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دو میچز کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈ سبینا پارک جمیکا میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ 37 سالہ آندرے رسل 2019 سے صرف ٹی 20 فامیٹ میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور اب تک 84 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا یہ فیصلہ فروری 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ سے سات ماہ قبل سامنے آیا ہے۔ اس متعلق آندرے رسل کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ کیا معنی رکھتا ہے، وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی ان کی زندگی کی سب سے فخریہ چیز رہی ہے۔ جب وہ چھوٹے تھے تو ان کو اس سطح تک کھیلنے کی توقع نہیں تھی لیکن جتنا زیادہ آپ کھیلنا شروع کرتے ہیں اور کھیل سے محبت کرتے ہیں، آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کیا حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے انہوں نے 56 ایک روزہ میچز اور ایک ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

from The Express News https://ift.tt/PiYWuGR
Previous Post Next Post

Contact Form