عدالت عمران خان کو رہا کردے تو اس کی حمایت کروں گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر عدالت بانی  پی ٹی آئی عمران خان کو ضمانت پر رہا کردے تو میں اس کی حمایت کروں گا، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو نے یہ بیان برطانوی ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔ انٹرویو میں اینکر نے کہا کہ یہ پوسٹ کیا جا رہا ہے 11 جون کو عمران خان کو عدالت کی جانب سے ضمانت دی جا سکتی ہے۔ اس سوال پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کر دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ضمانت اُن کا حق ہے، میں اس کی حمایت کروں گا، میں اور میری پارٹی اس کو چیلنج نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر کیس کا ایک قانونی طریقہ کار ہے اور یہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے۔ Spoke with @KamaliMelbourne on @SkyNews Highlighted India’s refusal to talk, reject mediation, blocking of impartial terror probes, and Indian lies that President Trump @realDonaldTrump had no role in the ceasefire. Warned against weaponising water through illegal suspension of… pic.twitter.com/sofLEnwZ5U — BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 9, 2025  

from The Express News https://ift.tt/7Z4xg6j
Previous Post Next Post

Contact Form