انجلین ملک کی 6 کیمو تھراپیز مکمل؛ مداحوں کے نام خصوصی ویڈیو پیغام

کینسر کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی اداکارہ انجلین ملک کی 6 کیموتھراپیز مکمل ہوگئیں جس پر انھوں نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ شوبز کی دنیا کے تقریباً تمام ہی شعبوں اپنا نام بنانے والی ماڈل، اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انجلین ملک اسپتال میں داخل ہیں۔ انھیں کینسر ہے جس کا وہ بہت دلیری سے مقابلہ کر رہی ہیں اور اپنی بیماری کی پیشرفت سے متعلق مداحوں کو آگاہ بھی کرتی رہتی ہیں۔ انجلین ملک کی کیمو تھراپیز کے 6 سیشن مکمل ہوگئے جس پر انھوں سے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔ انھوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ کیموتھراپی مذاق نہیں، یہ بہت تکلیف دہ ہے لیکن میں بیماری کو شکست دینے کے لیے اس کا سامنا کررہی ہوں۔         View this post on Instagram                       A post shared by Angeline Malik (@angelinemalikofficial) اداکارہ انجلین ملک نے مزید لکھا کہ ’ایک دن، ایک سانس اور ایک دل کی دھڑکن‘۔ یہ ایک طاقت ہے، مضبوطی ہے۔ بالکل میری طرح۔ انجلین ملک کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی بہادری اور عزم کو سراہا۔ نور بخاری نے کمنٹ میں مشورہ دیا کہ علاج کے دوران روانہ تین بار سورہ رحمٰن کو سات دن تک سنیں۔ یہ ایک معجزاتی تھراپی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے ان کی پوسٹ پر دعائیہ کلمات لکھے اور جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں انجلین ملک نے بتایا تھا کہ انھیں کینسر ہے اور وہ اس مرض کو شکست دینے کے لیے بہادری کے ساتھ مقابلہ کریں گی۔  

from The Express News https://ift.tt/9nImE1k
Previous Post Next Post

Contact Form