بہادرآباد دھورا جی میں مریم مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بہادرآباد دھورا جی میں مریم مسجد کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے گولی مار کر شہری کو قتل کردیا۔ ایدھی کے رضاکاروں نے جاں بحق شہری کی لاش جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 36 سالہ عدنان عباسی کے نام سے کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
from The Express News https://ift.tt/k3XgdPQ
from The Express News https://ift.tt/k3XgdPQ