ڈولفن اسکواڈ نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مغلپورہ میں ویگو ڈالہ پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھےجنہیں گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 جدید آٹومیٹک رائفلز، 2 پستول، میگزینز اور گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ گارڈز کی ویگو ڈالہ پر اسلحہ کی نمائش پبلک ہراسمنٹ کے زمرے میں آتی ہے اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ معاشرے میں بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔
from The Express News https://ift.tt/I7HFayM
from The Express News https://ift.tt/I7HFayM