نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں محفلِ موسیقی کا انعقاد

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں سرود پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا۔فنکار مزمل حسین قادری نے سردو کے سازوں کے  مسحورکن ساز بکھیرے۔  ناپا میں محفل موسیقی کا آغازطبلہ کےاسٹوڈنٹس اور ہارمونیم کے استاد جولین قیصر کے مرکزی پروگرام سے آغاز ہوا۔ بعدازاں فنکار مزمل نے راگ دیس، شام کا راگ پیش کیا،پھر ان کے والد پرفارمنس میں اسٹیج پر شامل ہوئےاور سامعین کو بتایا کہ کس طرح بغیر کسی تربیت کےمزمل ابتداء میں ایک جپسی جاز گٹارسٹ تھا اور اس کے بعد روایتی سرود بجانا سیکھا۔ اس کے بعد دونوں نے راگ بھیروی پیش کی،شام کا اختتام راگ پیلو میں ٹھمری کی پیش کش کے ساتھ ہوا۔ پرفارمنس کے دوران حاضرین تالیوں سے دل کھول کرفنکاروں کو داددی۔

from The Express News https://ift.tt/zqX7wZn
Previous Post Next Post

Contact Form