کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق

کرم: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے دو واقعات میں میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علیزئی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں شنگک سے تعلق رکھنے والے شکاریوں پر مقبل قبائل نے فائرنگ کردی، جس میں 11 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 5 دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ بائی پاس کے قریب ہوا جہاں مقبل پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھاد دھند فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پہاڑوں اور قریبی روڈ پر پیش آیا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واقعے کے بعد علاقہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد و بیانات اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے افرد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو پارا چنار اسپتال پہنچا دیا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

The post کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4FUvS9G
Previous Post Next Post

Contact Form