روحانی دوست

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
پیر9تا اتوار 15ستمبر 2024
پیر 9ستمبر 2024

آج کا حاکم عدد1 ہے۔ بنیاد رکھنے یا نیا کام کرنے کے لیے پہلا دن یا ایسے ہی کسی نئی گفتگو یا راہ اپنانے کے لیے معاون دن ہے۔ اس میں آپ کے جذبات کا عمل دخل اس کی رفتار میں جان ڈال سکتا ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،4،5،6 اور9خصوصاً 5کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ع،ز یا ذ ہے تو آپ کے لئے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

آج کا صدقہ: کسی کی غلطی معاف کرنا بھی صدقہ ہے۔ 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص: ’’یارحیم، یارحمٰن، یااللّہ‘‘ 11 بار، اول وآخر ایک بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے کم از کم 11 بار لکھیں پھر اثرات ملاحظہ کیجیے!

منگل 10ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ ایک اور 9 کا اتحاد نئی جان اور توانائی دیتا ہے۔ ایسے وقت میں جو کام سست روی کی وجہ سے رکے ہوئے تھے ذرا سی محنت سے پورے ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: صبر وتحمل کو مضبوطی سے تھامیں، آپ کی آزمائش کا دن ہے۔ غصہ پی جائیں یہ بہترین صدقہ اور تدبیر ہے۔ 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص:’’یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم‘‘ 13 بار اول وآخر1 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا، اسے 13 بار لکھنے سے نتائج سوفی صد آپ کے حق میں ہوں گے۔

بدھ 11ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ 1، 5 اور9 کے اعداد کا مجموعہ 6 کا لازمی نتیجہ خوش خبری ہونا طے ہے۔ شہرت، آسائش اور کام یابی جس کے ساتھ دنیاوی کام یابیاں ہوتی ہیں۔

1،4،5،6،8 اور9خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص،ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 2 یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ب،ک یار ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

آج کا صدقہ: ہوسکتا ہے کوئی آپ سے اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہو ایسا ہو تو درگزر سے کام لینا بھی صدقہ ہے۔ زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے۔ تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ آج کا وردِ خاص: ’’ یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللّہ‘‘ 5 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ ان اسمائے الٰہیہ کو 5 بار لکھنا آپ کے لیے سعادتوں کے دروازے سوفی صد کھول دے گا۔

جمعرات 12ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ سفر، مطالعہ، مذاکرات یا غوروفکر کے لیے کی گئی کوششیں بارآور ثابت ہوسکتی ہیں۔ گاڑی لینے کے لیے موزوں دن ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،5،6،7 اور9 خصوصاً1 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4 اور8 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص: سورۂ فاتحہ کی تین بار تلاوت یا ’’یاقدوس، یاوھابُ، یااللّہ‘‘ 3 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔ ان پاک ناموں کو تین بار لکھیں۔

جمعہ 13ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ مذہب کے نام پر ذاتی مفادات کے نام پر جنون کا کوئی واقعہ ہوسکتا ہے۔ کسی شعلہ بیان مقرر کی زبان سے شعلے بھڑک سکتے ہیں۔ نرم رہیں اور درگزر سے کام لیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 4،8 اور9 کا عدد خصوصاً 8 یا پیدائشی دن ہفتہ یا جن کے نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: کسی سے میٹھے بول بولنا اور نرم لہجہ بھی صدقہ ہے۔ 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص: سورۂ کہف ایک بار اور ’’یاودود، یامعید، یا اللّہ‘‘ کا 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا اول و آخر ایک بار درودشریف لازم پڑھ لیں۔ ان اسمائے الہی کو تین بار لکھیں۔

ہفتہ 14ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 3 ہے۔ زمین اور زمین سے حاصل ہونے ولی معدنیات کے کاموں سے منسلک افراد کے لیے بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا پیدائشی دن جمعرات یا نام کا پہلا حرف ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائشی دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: صبر اور خاموشی بہترین تدبیر ہے۔ لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کے لیے سازگار وقت ہے۔ ”80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص: کمی رزق کی ہو، سکون کی ہو یا راحتوں کی ہو، اس ورد خاص کو اپنالیں ان شاء اللّہ بند دروزاے کھل جائیں گے۔ یا فتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللّہ‘‘ 8 بار اول و آخر 1 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔ تین بار لکھنا اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھادے گا۔

اتوار15ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ 6 کا عدد خوشی دینے والا ہے، اس کا تعلق حکم راں طبقہ، انتظامی افراد، باپ یا باپ جیسے کسی فرد سے منسلک ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن منگل ہے یا نام کا پہلا ص،ط یا ظ ہے تو آپ کے لئے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 7 عدد یا جن کا پیدائشی دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ 13یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ آج کا وردِخاص:’’یاحی، یاقیوم، یااللّہ‘‘ 13بار اول و آخر 1بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنا بہتر ہوگا۔

The post روحانی دوست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/N4qf1Hb
Previous Post Next Post

Contact Form