علی فضل کا بچی کی پیدائش پر چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام کا آغاز

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار علی فضل نے بچی کی پیدائش پر چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے اور وہ اپنی آنے والی فلموں ’لاہور 1947‘ اور ’ٹھگ لائف‘ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

علی فضل اور ان کی اہلیہ، اداکارہ رچا چڈھا، نے حال ہی میں ’16 جولائی‘ کو اپنی بیٹی کی پیدائش کا جشن منایا تھا۔

اس دوران اداکار نے کچھ وقت کے لیے کام سے وقفہ لیا تاکہ وہ رچا کا ساتھ دے سکیں اور والد بننے کے اس نئے کردار کا لطف اٹھا سکیں۔

علی فضل نے والد بننے کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’والد بننا میری زندگی کا سب سے خوشگوار تجربہ رہا ہے‘۔

یاد رہے کہ علی فضل کا شیڈول کافی مصروف ہے، جس میں ’رکت برہمنڈ‘، ’میٹرو ان دینو‘ اور ہالی وڈ کی فلم ’افغان ڈریمرز‘ سمیت چھ بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔

The post علی فضل کا بچی کی پیدائش پر چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JIueYq
Previous Post Next Post

Contact Form