کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، موٹر سائیکل سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ان میں سے ایک ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ثقلین ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید معلومات اور ڈاکوؤں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

The post کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kRIb0Nf
Previous Post Next Post

Contact Form