اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو صارفین کے لیے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور صارفین سے کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو مکمل ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق ملکی دفاع، سالمیت اور تحفظ کے خلاف مواد آن لائن اپلوڈ یا شیئر کرنا غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے اگر کسی کو ریاست مخالف مواد انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر نظر آئے تو فوراً ایف آئی اے کو رپورٹ کریں ریاست مخالف مواد کی بلاکنگ کے لیے متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور پی ٹی اے کو بھی رپورٹ کیا جائے۔
پی ٹی اے نے یاد دلایا کہ پیکا کے تحت نفرت انگیز مواد کا پھیلاؤ کسی بھی معلوماتی نظام یا ڈیوائس کے ذریعے جرم ہے اور بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو بڑھانے والا مواد پھیلانا بھی قابل سزا جرم ہے۔
The post پی ٹی اے کا صارفین کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LADn3ah