کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ نیو کراچی صنعتی ایریا میں مل کے اندر کام کے دوران گرنے سے محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی چمڑا چورنگی آئسکریم بنانے والی کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی شناخت 70 سالہ عید بی بی کے نام  سے کی گئی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ڈیفنس کے علاقے خیابان اتحاد بلال مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 55 سالہ دلدار حسین جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے 7 نمبر مقامی ٹیکسٹائل مل میں کام کے دوران گرنے سے  محنت کش جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق مزدور کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 18 سالہ شعیب کے نام سے ہوئی جبکہ وہ اس آبائی تعلق لاڑکانہ سے بتایا جاتا ہے جو کہ دیگر رشتے داروں کے ہمراہ مذکورہ مل میں ملازمت کرتا تھا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

The post کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CR8izJU
Previous Post Next Post

Contact Form