رسل کرو نے ایکشن فلموں میں ’اسٹنٹ ڈبلز‘ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادی

لاس اینجلس: ’گلیڈی ایٹر‘ سپر اسٹار رسل کرو نے اپنی فلموں میں کبھی اسٹنٹ ڈبلز کا استعمال نہیں کیا، اس پر اداکار نے وضاحت پیش کی ہے۔ 

امریکی میڈیا کو تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ایکشن مناظر میں اسٹنٹ ڈبلز استعمال نہ کرنے پر انہیں ایک بڑی قیمت چکانی پڑی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ کرداروں کو اپنی شناخت مہیا کرنا چاہتے تھے تاکہ اس پر نقل کی چھاپ نہ ہو اور یہ فیصلہ انہیں بہت مہنگا پڑا ہے۔

59 سالہ رسل کرو کو اسٹنٹ ڈبل نہ ہونے کی وجہ سے کئی چوٹیں آئی ہیں، جن میں ان کے پیروں کی انگلیوں میں کارٹیلیج نہ ہونا اور دونوں گھٹنوں کے نیچے ہڈیوں کے گودے کی سوزش شامل ہیں۔

اداکارکو کمر کے بے شمار مسائل کا سامنا ہے اور ان کے بائیں کندھے، جس کے دو آپریشن ہو چکے ہیں، اب گٹھیا سے اتنا بھر گیا ہے کہ اسے وسیع پیمانے پر سرجری کی ضرورت ہے۔

The post رسل کرو نے ایکشن فلموں میں ’اسٹنٹ ڈبلز‘ استعمال نہ کرنے کی وجہ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jAhDGae
Previous Post Next Post

Contact Form