حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ردعمل دینے میں مصروف ہے، عشرت العباد

سابق گورنرڈاکٹرعشرت العباد نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی جدوجہد،بزرگوں کی قربانیوں سے ملی آزادی سب کومبارک ہو۔60 فیصد نوجوانوں پرمشتمل پاکستان امید کی کرن ہے۔پاکستان کی بقااورسلامتی افواج پاکستان کی قربانیوں کانتیجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی سے وڈیو لنک کے ذریعے شاہراہ فیصل ایف ٹی سی پر میری پہچان ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔

کراچی میں ڈرگ روڈ سے شاہراہ فیصل ایف ٹی سی تک میری پہچان پاکستان ریلی سے سابق گورنرڈاکٹرعشرت العباد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری پہچان پاکستان قائداعظم کے سنہری اصولوں پرمبنی ہے، ایمان،اتحاد،تنظیم ذہن میں رکھ کر میری پہچان پاکستان پلیٹ فارم بنایا۔ مسائل کا حل قائداعظم کےاصولوں ایمان،اتحاد،تنظیم میں مضمر ہے۔

سابق گورنرسندھ نے  پاک فوج، نیوی، فضائیہ، رینجرز، ایف سی، سیکیورٹی اہلکاروں، پولیس کوخراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ عوام اورافواج کارشتہ باہمی اعتماد واتحاد کاہے۔ حکومت اورعوام کا رشتہ سماجی سمجھوتے کے تحت قائم ہوتا ہے، سمجھوتےکےتحت عوام قانون پرعمل کرتےہیں،حکومت مسائل حل کرتی ہے۔ حکومت مسائل حل کرنے کےبجائے،اشوز پرری ایکشن میں مصروف ہے۔

عشرت العباد نے کہا کہ  ملکی مسائل کا واحد حل گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ ہے۔ملکی ترقی کیلیےکرپشن کیخلاف بےرحم احتساب، قابلیت، پرفارمنس جانچیں،حکومت کی جانب سےرہنمائی نہ کرنےکےسبب پیدا مسائل دورکریں گے۔

کراچی میں سب سےبڑی ریلی کےسیکیورٹی،ٹریفک انتظامات پررینجرز،پولیس سےاظہارتشکرکیا اور پنجاب، کےپی،گلگت بلتستان ودیگرعلاقوں میں  بھی میری پہچان پاکستان ریلیاں نکالنےوالوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

The post حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے ردعمل دینے میں مصروف ہے، عشرت العباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rSmnIXY
Previous Post Next Post

Contact Form