امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں گائیڈڈ میزائل آبدوز تعینات کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن ڈی سی: امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیشِ نظر گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جورجیا کو مشرقِ وسطیٰ تعیناتی اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری بیڑے کو جلد خطے میں پہنچنے کا حکم دے دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے اس تعیناتی کا اعلان ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کے روز لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے درمیان گفتگو کے بعد کیا۔

ایران کی جانب سے گزشتہ ماہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا ہے اور ایران نے شہادت کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پڑھیئے: ایران نے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر لیا

اسرائیل نے اس کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، تاہم کارروائی کے فوری بعد امریکی حکام کو اپنے ذمہ دار ہونے کے متعلق بتایا۔

نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر ایک اسرائیلی عہدے دار نے سیکیورٹی عہدے داران کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کا تازہ ترین تجزیہ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ایران نے ملک پر براہ راست حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسرائیل نے ایران اور حزب اللہ تک یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کو اسرائیل ریڈ لائن تصور کرے گا۔

The post امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں گائیڈڈ میزائل آبدوز تعینات کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/epN2ZE4
Previous Post Next Post

Contact Form