فلم’ہیرو‘میں بیٹی کو کاسٹ کرنے پرسنیل شیٹی نے بنگلہ گفٹ کیا، کاسٹنگ ڈائریکٹر

 ممبئی: بالی وڈ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے انکشاف کیا ہے کہ سنیل شیٹی نے فلم’ہیرو‘میں اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کو کاسٹ کرنے پر انہیں بنگلہ گفٹ کیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کا آغاز کیا تو سنیل شیٹی کا ممبئی کے علاقے آرام نگر میں ایک بنگلہ تھا اور اس وقت وہ ان کی بیٹی اتھیا شیٹی کے ساتھ ایک فلم ’ہیرو‘ شوٹ کر رہے تھے۔

مکیش چھابڑا نے بتایا کہ ایک دن سنیل شیٹی نے ان کا دفتر دیکھا تو انہیں بہت چھوٹا محسوس ہوا تو انہوں نے ڈائریکٹر کے مالی حالات کی تنگی کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنا آرام نگر والا بنگلہ تحفے میں دے دیا۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر کے مطابق اداکار نے کہا کہ ان کی بیٹی کیلئے کام کے بدلے وہ انہیں بنگلہ گفٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میں نے انسانی اسمگلنگ کی شکار 400 لڑکیوں کو ریسکیو کروایا، سنیل شیٹی

انہوں نے مزید کہا کہ سنیل شیٹی ویلفیئر کے بہت کام کرتے ہیں لیکن وہ کسی کو نہیں بتاتے اور ان کے کامیاب کیریئر میں اداکار کا بڑا ہاتھ ہے۔

The post فلم’ہیرو‘میں بیٹی کو کاسٹ کرنے پرسنیل شیٹی نے بنگلہ گفٹ کیا، کاسٹنگ ڈائریکٹر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pOCc6bz
Previous Post Next Post

Contact Form