آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پولیس کو شوکاز نوٹس

  کراچی: مقامی عدالت نے شہر میں آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

کراچی میں آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف درج مقدمات پولیس کے ہی گلے پڑگئے جہاں مقامی عدالت نے قانون کے مطابق کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور 30 سے زائد ملزمان کے نام مقدمات سےخارج کردیے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں دیے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا حالانکہ مقدمہ دفعہ 144 نافذ کرنے والے افسران یا ان کے ماتحت افسران درج کرواسکتے ہیں لیکن ان مقدمات میں پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمات کا اندراج کیا۔

عدالت نے کہا کہ افسران مقدمے کے قانونی پہلوؤں سے ناواقف ہوں تو شہریوں کو حراست میں نہیں رکھا جاسکتا اور ملزمان کے نام مقدمات سے خارج کرتے ہوئے ملزمان کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ ملزمان کو پولیس یا عدالت طلب کرے تو وہ پیش ہوں۔

کراچی کی مقامی عدالت نے 21 جون کو تمام افسران کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

The post آلائشوں کی چیر پھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پولیس کو شوکاز نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0SFnpJC
Previous Post Next Post

Contact Form