لاہور: ملتان روڈ پر واقع گیس سلنڈر کی دکان میں ہونے والے دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر میں دھماکے سے لگنے والی آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد دیگر گیس سلنڈرز بھی دھماکے سے پھٹ پڑے۔
عینی شاہدین کے مطابق یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ دھماکوں کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
دکان میں موجود گیس سلنڈرز پھٹنے سے آگ کی شدت مزید بڑھ گئی تھی، جس پر ریسکیو 1122 نے پیشہ ورانہ مہارت سے قابو پایا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر دکان کی آتشزدگی کنٹرول میں ہے جبکہ کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔
ڈی سی کمشنر لاہور رافیہ حیدر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے عمل کی نگرانی کی۔
The post ملتان روڈ پر گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکوں سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/heZESgc