کراچی میں دودھ ایک مرتبہ پھر مہنگا، فی لیٹر20 روپے اضافہ

  کراچی: ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے کمشنر کراچی کو دودھ کی قیمت میں اضافے پر راضی کرلیا اور آپس میں رضامندی کے ساتھ فی لیٹر 20 روپے اضافہ کرکے دودھ کی فی لیٹرقیمت 220 روپے مقرر کردی، جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔

کمشنر کراچی کا ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لیے مشاورتی اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا اور بالآخر دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خوردہ سطح پر دودھ 220 روپے لیٹر فروخت ہوگا، فارم ریٹ 195، ہول سیل قیمت 205 اور خوردہ قیمت 220 روپے مقرر ہوگی اور دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈیری فارمرز نے فارم ریٹ 250 روپے اور خوردہ قیمت 297 روپے لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز سے تحریری حلف نامے جمع کروالیے ہیں کہ سرکاری قیمت پر سختی سے عمل درآمد ہوگا اور سرکاری قیمت دکانوں پر نمایاں آویزاں ہوگی۔

حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہول سیلرز خوردہ فروشوں کو فروخت کی قیمت اور مقدار پر مبنی رسید جاری کریں گے اور معیار اور مقدار کی پابندی کی جائے گی۔

کمشنر کراچی کے ساتھ وعدہ کیا گیا ہے کہ ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور خوردہ فروش دودھ کی قیمت میں 31 دسمبر 2024 تک اضافے کا مطالبہ نہیں کریں گے اور دودھ کی سرکاری قیمت پر عمل درآمد کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں گے۔

The post کراچی میں دودھ ایک مرتبہ پھر مہنگا، فی لیٹر20 روپے اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qx2t8fh
Previous Post Next Post

Contact Form