ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی

ڈلاس: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم برطانیہ سے امریکا پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم اور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکا کے شہر ڈلاس پہنچے۔

پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سے قبل دورہ یورپ کیا جس میں آئرلینڈ کے ساتھ سیریز ہوئی اور پھر برطانیہ میں انگلینڈ کے ساتھ چار ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا انعقاد یکم جون سے ہوگا اور ایونٹ کے میچز امریکا و ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں انڈیا ۔ امریکہ ۔ کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے۔

The post ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MXT5HnJ
Previous Post Next Post

Contact Form