کھلاڑی پورے نہیں! سلیکشن کمیٹی کے رکن، کوچز نے میچ کھیلا؟ مگر کیسے

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے وارم اَپ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے نیمیبیا کیخلاف کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کیساتھ میچ جیت لیا۔

مچل مارش کی قیادت میں آسٹریلیا کی لائن اَپ میں محض 9 کھلاڑی دستیاب تھے اور انہیں بالنگ اننگز مکمل کرنے کیلئے دیگر کھلاڑیوں کی ضرورت تھی تو کینگروز کے چیف سلیکٹر سابق کپتان جارج بیلی، ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ، فیلڈنگ کوچ آندرے بوروک اور بیٹنگ کوچ بریڈ ہوج نے فیلڈنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔

4 کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف میں سے جارج بیلی اور فیلڈنگ کوچ آندرے بوروک بالنگ اننگز ختم ہونے تک میدان میں رہے۔

مزید پڑھیں: ’’ انٹرویو کے علاوہ کسی کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں‘‘

آسٹریلوی ٹیم 12ویں اوور میں 50 پر 6 وکٹیں لینے کے باوجود نمیبیا کی پوری ٹیم کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہی، حریف ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے جبکہ کینگروز نے ہدف محض 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کا اسکواڈ زیادہ مضبوط ہے، مورگن نے بتادیا

ٹی20 ورلڈکپ وارم اَپ میچز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم کوچز اور سپورٹ اسٹاف نے میچ کھیلا ہوا۔

The post کھلاڑی پورے نہیں! سلیکشن کمیٹی کے رکن، کوچز نے میچ کھیلا؟ مگر کیسے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PH0h8NG
Previous Post Next Post

Contact Form