کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان  میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، جبکہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں طلبا اور والدین کیلیے خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے،طلبا اور والدین کی ہر ممکن معاونت  کریں گے۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے  کہ طلبا کےو الدین کی معاونت کے لیے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کوآرڈینیشن ڈیسک قائم کردیا گیا ہے جو حالات نارمل ہونے تک فعال رہے گا۔

حکومت بلوچستان نے یہ اقدام کرغزستان میں پھنسے طلبا اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لیے اٹھایا ہے، کرغزستان میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا اور ان کے والدین کوآرڈینیشن ڈیسک سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ  سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کرغزستان میں پھنسے طلبا اور والدین کے مابین رابطے سمیت ہر ممکن معاونت کرے گی۔

The post کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/w13W2s6
Previous Post Next Post

Contact Form