سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

 اسلام آباد: پاکستان کا سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔

گرین شرٹس نے ترکمانستان کو تین ایک سیٹ سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی، پاکستان اس سے قبل افغانستان اور سری لنکا کو بھی شکست دے چکا ہے۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چھ روزہ لیگ کے تیسرے روز پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد ترکمانستان کیخلاف پچیس تئیس، اکیس پچیس، چھبیس چوبیس، ستائیس پچیس سے فتح حاصل کی۔

دوسرے میچ میں کرغزستان نے ایران کو تین ایک سیٹ سے ہرایا جبکہ تیسرے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو تین صفر سیٹ سے شکست دی۔

The post سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IQTOSFP
Previous Post Next Post

Contact Form