اورنگی ٹاؤن میں بچوں سے بدفعلی کرنے والے گروہ کے 6 کارندے گرفتار

  کراچی: اورنگی ٹائون پولیس نے کم عمر بچوں سے بد فعلی کرنے والے گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار اور 3 بچوں کو بازیاب کرالیا۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان کا گروہ 10 سے 14 سال کے درمیانی عمر کے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے اور پولیس نے تین بچوں کو بازیاب کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بچوں کی متعدد ویڈیوز ملی ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ ملزمان بچوں کے اغوا اور انہیں بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہیں، 11مئی کو ایک بچہ لاپتہ ہوا تھا، اس کیس سے اس گینگ کے بارے میں معلوم ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم نثار بچوں کو 100 سے 200 روپے دے کر گیم سے بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا، ان بچوں کو وہ اپنے پاس رکھتا تھا اور ان سے بدفعلی کرکے آگے سپلائی  بھی کیا کرتا تھا۔

ایس پی اورنگی ٹاؤں نے کہا کہ ملزمان انتہائی شاطر ہے، پولیس سے بچنے کے لیے آن لائن موٹرسائیکل سروس کے ہیلمٹ استعمال کرتے تھے، ہیلمٹ لگا کر ایک بچے کو کسی ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب لے کر جاتے تھے۔

سعد بن عبید نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں مرکزی ملزم نیاز اس کے ساتھیوں میں بہادر شاہ، علی اکبر، ملک قاسم، تنویر عباس اور رحیم اللہ شامل ہیں۔

The post اورنگی ٹاؤن میں بچوں سے بدفعلی کرنے والے گروہ کے 6 کارندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vWUXhcN
Previous Post Next Post

Contact Form