پاکستان کی غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی

قاہرہ: پاکستان کی غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ پورٹ سعید پہنچ گئی۔

پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے انسانی امداد کی ساتویں کھیپ پورٹ سعید پر مصری ریڈ کریسنٹ کے حوالے کردی۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق 350 ٹن امداد میں انتہائی ضروری خوراک، ادویات، حفظان صحت کی کٹس، کمبل اور خیمے شامل ہیں۔

 

پاکستان کی طرف سے غزہ کے لوگوں کے لیے فراہم کی جانے والی مزید امداد پائپ لائن میں ہے جو جلد ہی پہنچا دی جائے گی۔

پاکستان غزہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور آنے والے دنوں میں انہیں بنیادی طور پر درکار انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔

The post پاکستان کی غزہ کے لیے 350 ٹن امداد کی ساتویں کھیپ مصر پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2g7RkuN
Previous Post Next Post

Contact Form