کراچی: آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ طب میں نیورولوجی کے پروفیسر محمد واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی فار گلوبل پیشنٹ اینڈ نیورولوجی ایڈووکیسی کی جانب سے کولوراڈو میں ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
آغا خان یونیورسٹی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق پروفیسر محمد واسع کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ہیں جو جنرل نیورولوجی اور فالج میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ بطور صدرپاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے ٹرسٹی اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کے فیلو کے طور پر بھی منتخب ہوئے ہیں۔
پروفیسر محمد واسع نے نیورل سائنسز اور نیورل امیجنگ میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں متعدد ٹاسک فورسز اور ایڈوائزری کمیٹیوں کی سربراہی کی ہے۔
اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے پروفیسر واسع نے کہا کہ ان کا تازہ ترین اعزاز اعصابی علوم کے شعبے میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مرحوم ڈاکٹر اور سماجی رہنما کینتھ ایم ویسٹے جونیئر کی پیروی کرنا ہے جن کے نام سے یہ ایوارڈ منصوب ہے۔
اس ایوارڈ سے قبل پروفیسر واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کے ٹیچرز ریکگنیشن ایوارڈ اور ایڈووکیسی لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کا ممتاز استاد ایوارڈ، نیز پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے جونیئر ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
The post امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BatfSv2